the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
***برسراقتدار ٹی آرایس جماعت سے وابستہ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن اور رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر بھوپت ریڈی کے درمیان آج جھگڑا ہوا۔ نظام آباد رورل حلقہ کے کالور موضع میں رکن اسمبلی رورل باجی ریڈی گوردھن اور ایم ایل سی ڈاکٹر بھوپت ریڈی کے حامیوں کے درمیان آج پیش آئے جھگڑے میں کمار ریڈی نامی ٹی آرایس پارٹی کارکن شدید زخمی ہونے پر سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کالور میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر قائم کردہ فلیکسی میں رکن قانون ساز کونسل ٹی آرایس ڈاکٹر بھوپت ریڈی کی تصویر شامل نہ کرنے پر ان کے حامیوں نے احتجاج کیااور ٹی آرایس منڈل انچارج سنتوش سے کمار ریڈی نامی پارٹی کارکن نے استفسار کیا۔ ایم ایل سی کے حامیوں اور رکن اسمبلی کے حامیوں میں ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔ دریں اثناء رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے کمارنامی ٹی آرایس کارکن کو مبینہ طور پر مارپیٹ کی۔جس پر ایم ایل سی بھوپت ریڈی کے بیچ بچاؤ کیلئے درمیان میں آنے پر انہیں بھی مار پیٹ کرتے ہوئے گریباں پکڑ رکن اسمبلی نے ڈھکیل دیا گیا۔ کالور موضع میں مہیلا بھون کے افتتاح اور سی سی سڑک کے تعمیری کاموں کے سنگ بنیاد میں دونوں قائدین کے حامیوں میں



زبردست ہنگامہ آرائی دیکھی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ایم ایل سی بھوپت ریڈی نے وہاں سے چلے گئے۔ نظام آباد شہر میں ڈاکٹر بھوپت ریڈی ایم ایل سی نے اپنے رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے ان پر حملہ کیا ہے اور گریباں پکڑ کر ڈھکیل دیا ہے جبکہ کمار نامی پارٹی کارکن کو بھی زد و کوب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں رکن اسمبلی کے خلاف پارٹی ہائی کمان سے شکایت کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رورل سرکل انسپکٹر اس واقعہ کے یکرفہ کارروائی کرنے میں سرگرم ہے۔ جن کے خلاف ضلع ایس پی سے شکایت کی جائے گی۔ رکن قانون ساز کونسل ٹی آرایس پارٹی ڈاکٹر بھوپت ریڈی پر رورل رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کی جانب سے حملہ کئے جانے کے واقعہ کیخلاف بس اسٹانڈ نظا م آباد کے روبرو بھوپت ریڈی کے حامیوں، پارٹی کارکنوں نے احتجاجی دھرنا منظم کیااور باجی ریڈی گوردھن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ برسراقتدار جماعت کے منتخب عوامی نمائندوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کے باعث پارٹی کارکنوں میں حیرت و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف بھوپت ریڈی نے چیف منسٹر کے بشمول رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کو بھی فون کے ذریعہ حالات سے واقف کرانے کی اطلاع ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.